QR CodeQR Code

عدالتوں کے ججوں کو للکار کر انصاف حاصل نہیں کیا جاتا، برجیس طاہر

16 Sep 2014 21:14

اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان جس انداز سے ریاستی اداروں سے ٹکراو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں وہ قابل افسوس ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان جس انداز سے ریاستی اداروں سے ٹکراو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں وہ قابل افسوس ہے۔ آج وہ جس انداز سے سپریم کورٹ کو للکار رہے ہیں وہ مہذب رویے کی عکاسی نہیں کرتا۔ انصاف اس طرح عدالتوں کے سامنے مجمع اکٹھا کر کے اور عدالتوں کے ججوں کو للکار کر حاصل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان انصاف کے طالب ہیں تو دستور اور آئین کے مطابق انصاف قانونی تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا، چیخنے اور چلانے سے انصاف کہیں نہیں ملتا۔


خبر کا کوڈ: 410030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410030/عدالتوں-کے-ججوں-کو-للکار-کر-انصاف-حاصل-نہیں-کیا-جاتا-برجیس-طاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org