QR CodeQR Code

غیر قانونی اثاثے، نیب کا اسلم رئیسانی کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ

16 Sep 2014 22:01

اسلام ٹائمز: چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان کی زیرصدارت اجلاس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مبینہ کرپشن کرتے ہوئے اربوں کے اثاثے بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی کے خلاف 4ارب 40 کروڑ کے مبینہ غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزامات کی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے انکوائری شروع کی جائے۔ سابق وزیراعلیٰ پر الزام ہے کہ انھوں نے بطور وزیر اعلیٰ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مبینہ کرپشن کرتے ہوئے اربوں کے اثاثے بنائے۔ اجلاس میں سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کی منیجمنٹ اور حکام کے خلاف کیس کی انکوئری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اب تک انکوائریز کے مطابق ٹی وی چینلز نے پیمرا رولز کی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی یہ ثابت ہو سکا کے اشتہارات میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی کی زائد وقت تشہیر کی گئی لہذا انکوائریز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایگزیگٹو بورڈ کے اجلاس میں مضاربہ اسیکنڈل کیس میں ملزم مفتی احسان الحق اور دیگر 35 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ملزمان نے مضاربت کے نام پر عوام سے 6 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد جعلسازی کے ذریعے رقوم بٹورنے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈنے تواناپاکستان سماجی بہبود اور خصوصی تعلیم کے افسران کے خلاف انویسٹی گیشن کاحکم دیا، افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور فنڈز میں غبن سے قومی خزانے کو 49 ملین کا نقصان پہنچایا، دوسری انویسٹی گیشن میں نعمان جدون سابق چیف سیٹلمنٹ کمشنر ڈی آئی خان اور دیگر کیخلاف متروکہ وقف املاک کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام ہے۔


خبر کا کوڈ: 410037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410037/غیر-قانونی-اثاثے-نیب-کا-اسلم-رئیسانی-کے-خلاف-انکوائری-شروع-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org