QR CodeQR Code

آئی ایس او کا محبین کنونشن 28 ستمبر کو لاہور میں ہو گا

16 Sep 2014 22:21

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ محبین کے کنونشن کے انعقاد کا مقصد طلاب کی تعلیمی، فکری، ثقافتی اور نظریاتی تربیت کے جذبے کو فروغ دینا ہے تاکہ پاکستان کے کارآمد شہری بن کر اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء شکیل اصغر نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ششم تا میٹرک کے طلباء کا سالانہ محبین کنونشن 28 ستمبر کو لاہور میں مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے سینکڑوں امامیہ طلباء شرکت کریں گے، کنونشن کے انعقاد کا مقصد طلاب کی تعلیمی، فکری، ثقافتی اور نظریاتی تربیت کے جذبے کو فروغ دینا ہے تاکہ پاکستان کے کارآمد شہری بن کر اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کنونشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طلباء کے بہتر مستقبل کی رہنمائی کے لئے کیرئیر گائیڈنس سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا جس میں انجئینر ثقلین علی اور مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران خصوصی شرکت کریں گے۔ کنونشن کے اختتام پر ملک بھر کے ہونہار، پوزیشن ہولڈر طلباء میں شیلڈز بھی تقسیم کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 410040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410040/ا-ئی-ایس-او-کا-محبین-کنونشن-28-ستمبر-کو-لاہور-میں-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org