0
Wednesday 24 Sep 2014 19:41

اسلم بیگ نے دھرنوں کی حقیقت بے نقاب کر دی، تسنیم قریشی

اسلم بیگ نے دھرنوں کی حقیقت بے نقاب کر دی، تسنیم قریشی
اسلام ٹائمز۔ ڈویژنل کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی تسنیم احمد قریشی نے سرگودہا میں اپنے بیان میں کہا کہ سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کے نجی چینل پر انٹرویو میں عمران خان اور طاہر القادری پر پاکستان میں دھرنوں کے ذریعے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے اور ملک سے جمہوریت کی بساط لپیٹنے کے حوالہ سے الزاما ت سے دھرنوں کی حقیقت بے نقاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ دھرنا گروپ ملک کی آزادی پر براہ راست حملے کرنے کیساتھ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ختم کرانے کی خواہاں طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پی پی ملک میں جمہوریت بچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریگی۔
خبر کا کوڈ : 411441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش