QR CodeQR Code

گل زہرا آئی ایس او شعبہ طالبات کی مرکزی صدر منتخب ہوگئیں

28 Sep 2014 17:47

اسلام ٹائمز: نئی ذمہ داری ملنے کے بعد کنونشن کی شرکاء سے خطاب میں گل زہرا کا کہنا تھا کہ اس دور میں جب شیطانی و استعماری قوتیں اپنی پوری قوت کیساتھ امت مسلمہ کی تباہی کا سامان کئے ہیں، ایسی صورتحال میں خواتین بالخصوص طالبات کی ذمہ داریاں بہت زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات کے سالانہ مرکزی کنونشن میں گل زہرا آئی ایس او پاکستان شعبہ طالبات کی نئی مرکزی صدر منتخب ہوگئیں۔ گل زہرا کا تعلق کراچی سے ہے اور اس سے قبل آئی ایس او شعبہ طالبات میں مرکزی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھیں۔ گل زہرا کراچی ڈویژن کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔ گل زہرا کراچی یونیورسٹی میں کیمسٹری میں ایم فل کرنے کے لئے داخلہ فارم جمع کرا چکی ہیں۔ انہوں نے نئی ذمہ داری ملنے کے بعد کنونشن کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں جب شیطانی و استعماری قوتیں اپنی پوری قوت کے ساتھ امت مسلمہ کی تباہی کا سامان کئے ہوئے ہیں، ایسی صورت حال میں خواتین بالخصوص طالبات کی ذمہ داریاں بہت زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم کارروان زینبیہ میں شامل ہیں اور پیغام کربلا کی امین ہیں۔
گل زہرا نے کہا کہ آئی ایس او جیسی تنظیم سے وابستہ ہونا ہماری خوش قسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استعمار امت مسلمہ کی گمراہی کے لئے سرتوڑ سازشوں میں مصروف ہے اور ذرائع ابلاغ کو استعمال میں لاتے ہوئے شیطانیں قوتیں مسلمان عورت کو گمراہی کی اندھیروں میں دھکیلنے کے لئے تمام حربے استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تعلیمی اداروں میں طالبات کی اسلامی خطوط پر تربیت کریں۔ گل زہرا نے کہا کہ اس تنظیمی سال کو ہم نقیب ولایت کے عنوان سے منائیں گے اور سال بھر اس حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ولایت فقیہ وہ نظریہ ہے جس کو فالو کرکے ہم دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او امسال طالبات کی تربیت کے لئے بھی خصوصی پروگرامات کا انعقاد کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 412104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412104/گل-زہرا-ا-ئی-ایس-او-شعبہ-طالبات-کی-مرکزی-صدر-منتخب-ہوگئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org