QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی سیکورٹی واپس لئے جانے پر رہنماؤں کا اظہار تشویش

1 Oct 2014 18:41

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈی آئی جی آپریشن کو معاملات کی سنگینی سے بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے، اس کے بعد کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور انتظامیہ ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنماوُں اور ضلع لاہور کے عہدیداران کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کی صدارات مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے کی۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماوں سے سکیورٹی واپس لینے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہماری شخصیات کی سکیورٹی بڑھانے کے بجائے حکومت پنجاب نے ہمارے رہنماوُں اور صوبائی سکرٹریٹ کی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی آئی جی آپریشن کو معاملات کی سنگینی سے بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے، اس کے بعد کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور انتظامیہ ہو گی۔ اجلاس میں سیلاب زدگان کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبود خیرالعمل فاوُنڈیشن کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کارکنان اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس امتحان کی گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کا ساتھ دے۔ اجلاس میں سیلاب ذگان کے لئے متاثرہ علاقوں میں اجتماعی قربانی کے اہتمام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قربانی کی کھالیں اس عید پر سیلاب ذگان کی بحالی کے لئے جمع کریں گے اور پنجاب بھر میں ہر یونٹ سطح پر کیمپس لگائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 412710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412710/ایم-ڈبلیو-پنجاب-کی-سیکورٹی-واپس-لئے-جانے-پر-رہنماؤں-کا-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org