QR CodeQR Code

وزیراطلاعات پرویز رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

1 Oct 2014 23:30

اسلام ٹائمز: عدالت کی جانب سے ایس ایس پی لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو حکم دیا گیا ہے کہ پرویز رشید کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ بینکنگ کورٹ کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وارنٹ گرفتاری پرویز رشید کے بینکنگ کورٹ سے مسلسل غیر حاضری پر جج قیصر نذیر بٹ کی طرف سے جاری کئے گئے، جہاں وہ 2 کروڑ 41 لاکھ روپے کے نادہندگی کیس میں طلب کئے گئے ہیں۔ وزیراطلاعات کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو ارسال کر دیئے گئے ہیں، جن میں حکم دیا گیا ہے کہ پرویز رشید کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 412754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412754/وزیراطلاعات-پرویز-رشید-کے-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org