QR CodeQR Code

دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی

پشاور، کوہاٹ روڈ پر گاڑی میں دھماکہ،7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

2 Oct 2014 13:38

اسلام ٹائمز: بدقسمت ہائی ایس بڈھ بیر سے پشاور کیجانب آرہی تھی، سیفن چوکی کے قریب اس میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی لوگوں اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کوہاٹ روڈ پر گاڑی میں دھماکے سے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں مزید 3 افراد دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں کوہاٹ روڈ پر بازید خیل اسٹاپ کے قریب گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے فوری طور پر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا۔

دیگر ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سیفن چوک میں مسافر وین میں دھماکے سے سات افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ بدقسمت ہائی ایس بڈھ بیر سے پشاور کی جانب آ رہی تھی، سیفن چوکی کے قریب اس میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی لوگوں اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ہائی ایس میں موجود متعدد لوگ جھلس گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں سات افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کے ایک گھنٹے بعد بھی بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکے، دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔


خبر کا کوڈ: 412851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412851/پشاور-کوہاٹ-روڈ-پر-گاڑی-میں-دھماکہ-7-افراد-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org