QR CodeQR Code

کالعدم سپاہ صحابہ کا شیعہ قاتلوں کی رہائی کے لئے دھرنا دیکر دباوٴ ڈالنا قبول نہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

2 Oct 2014 16:18

اسلام ٹائمز: پاک محرم ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور عوامی طاقت سے مرعوب ہوکر قاتلوں کو رہا کرنا اور افسران کو معطل کرنا سندھ حکومت کی نااہلی اور بزدلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل کراچی کے ڈویژنل صدر علامہ جعفر سبحانی، شیعہ علماء کونسل کراچی کے رہنما علامہ عابد عرفانی، علامہ روح اللہ اور علامہ کرم الدین وزیری و دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ شیعہ قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف کالعدم جماعت کا دھرنا اور رہائی کے لئے دباوٴ ڈالنا قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوامی طاقت کے اظہار کے ذریعے حکومت پر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو ہم بھی اس کے لئے تیار ہیں تا کہ قاتل رہا نہ ہوں۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی کو دہشت گردوں سے نجات دلائیں اور آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کراچی تک وسیع کرکے قاتلوں کے خلاف بے رحم آپریشن کیا جائے۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ دھرنوں اور عوامی طاقت سے مرعوب ہوکر قاتلوں کو رہا کرنا اور افسران کو معطل کرنا سندھ حکومت کی نااہلی اور بزدلی ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام سے قبل راولپنڈی کا حالیہ سانحہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 412883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412883/کالعدم-سپاہ-صحابہ-کا-شیعہ-قاتلوں-کی-رہائی-کے-لئے-دھرنا-دیکر-دباوٴ-ڈالنا-قبول-نہیں-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org