QR CodeQR Code

24 جماعتوں پر قربانی کی کھالیں اور چندہ جمع کرنے پر پابندی

2 Oct 2014 18:41

اسلام ٹائمز: محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم جماعتوں کو قربانی کی کھالیں اور چندہ جمع نہ کرنے دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ داخلہ پنجاب نے صوبے میں 22 کالعدم اور 2 انڈر آبزرویشن تنظیموں پر کھالیں اور چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پابندی گزشتہ برس سے لگائی گئی تھی تاہم اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر محکمہ داخلہ نے دوبارہ پنجاب پولیس کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم جماعتوں کو قربانی کی کھالیں اور چندہ جمع نہ کرنے دیا جائے اور اس حوالے سے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

22 کالعدم جماعتوں میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، سپاہ محمد، حزب التحریر، جماعت الفرقان، ملت اسلامیہ پاکستان، خیرالنساء انٹرنیشنل ٹرسٹ، جماعت الانصار، تحریک نفاذ شریعت محمدی، لشکر طیبہ، تحریک جعفریہ، اسلامی تحریک، خدام الاسلامیہ، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ، تحریک طالبان پاکستان، رابطہ ٹرسٹ، الحرمین فاؤنڈیشن، تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ، اسلامک مجاہدین اور جیش الاسلام شامل ہیں جبکہ جماعت الدعوۃ اور پاکستان سنی تحریک کو زیر مشاہدہ رکھا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 412924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412924/24-جماعتوں-پر-قربانی-کی-کھالیں-اور-چندہ-جمع-کرنے-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org