QR CodeQR Code

کراچی، زہرہ شاہد قتل کیس میں پولیس نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا

2 Oct 2014 20:15

اسلام ٹائمز: زہرہ شاہد کو 18 مئی 2013ء ان کی رہائش گاہ کے قریب ہی قتل کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے کراچی پولیس نے قتل کے الزام میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کلفٹن میں واقع ایک گھر سے زہرہ شاہد قتل کیس کے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے، زاہد نامی ملزم کو بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں واقع ایک رہائشی عمارت سے گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ زہرہ شاہد کو 18 مئی 2013ء ان کی رہائش گاہ کے قریب ہی قتل کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے کراچی پولیس نے قتل کے الزام میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 412937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/412937/کراچی-زہرہ-شاہد-قتل-کیس-میں-پولیس-نے-ایک-اور-ملزم-کو-حراست-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org