QR CodeQR Code

دہشتگردی کے حالیہ واقعات ایک گھناؤنی سازش کا حصہ ہیں، تہور حیدری

محب وطن پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف آئی ایس او کیطرف سے یوم سوگ منایا گیا

3 Oct 2014 20:57

اسلام ٹائمز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ گلگت میں دہشت گردی کے واقعات کی پہلے ہی اطلاعات موجود تھیں لیکن حکومتی نااہلی اور غفلت کی بنا پر ایک درجن سے زائد اہل تشیع شہید ہو چکے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے۔


اسلام ٹائمز۔ پارا چنار اور گلگت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان تہور عباس حیدری نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات ایک گھناؤنی سازش کا حصہ ہیں، گلگت میں دہشت گردی کے واقعات کی پہلے ہی اطلاعات موجود تھیں لیکن حکومتی نااہلی اور غفلت کی بنا پر ایک درجن سے زائد اہل تشیع شہید ہو چکے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے۔ انہوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے ان واقعات کے خلاف آج ملک بھر میں آئی ایس او کی طرف یوم سوگ منایا گیا اور جمعہ کے اجتماعات میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی میں کوئی فرق نہیں، جو سازشی عناصر ان واقعات میں ملوث ہیں اپنے مقاصد میں ناکام و نامراد ٹھہریں گے، اگر سانحہ چلاس کوہستان اور لولوسر کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا ہوتا تو دہشت گرد آئندہ ایسے گھناؤنے اقدامات کی جرات نہ کرتے۔


خبر کا کوڈ: 413050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413050/دہشتگردی-کے-حالیہ-واقعات-ایک-گھناؤنی-سازش-کا-حصہ-ہیں-تہور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org