QR CodeQR Code

چیچنیا میں میوزک کنسرٹ ہال کے باہر خودکش حملے میں 5 روسی پولیس اہلکار ہلاک

7 Oct 2014 11:31

اسلام ٹائمز: روسی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا تعلق چیچنیا سے ہی تھا اور اور اس کی عمر 19 برس تھی۔


اسلام ٹائمز۔ روس کی مسلم اکثریت خودمختار ریاست چیچنیا میں میوزک کنسرٹ ہال کے باہر خودکش حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق داخلی خودمختاری کی حامل مسلم اکثر یتی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں واقع میوزک کنسرٹ ہال کے باہر ایک خودکش حملہ آور نے اس وقت اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، جب ہال کے باہر قائم پولیس چوکی میں موجود اہلکار اس سے پوچھ گچھ کر رہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا تعلق چیچنیا سے ہی تھا اور اور اس کی عمر 19 برس تھی۔ واضح رہے کہ 1990 کی دہائی میں چیچنیا میں علیحدگی پسند تحریک کے باعث روسی فوج ریاست پر دو مرتبہ چڑھائی کر چکی ہے، تاہم اب ریاست میں ماضی کے مقابلے میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہے۔


خبر کا کوڈ: 413468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413468/چیچنیا-میں-میوزک-کنسرٹ-ہال-کے-باہر-خودکش-حملے-5-روسی-پولیس-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org