QR CodeQR Code

مہمند ایجنسی، پولیو ورکرکےگھرکےسامنےدھماکے میں2افراد جاں بحق ،ایک زخمی

8 Oct 2014 14:31

اسلام ٹائمز: بارودی مواد پولیو ورکر کے گھر کے سامنے نصب کیا گیا تھا جو اس وقت پھٹا جب وہ اپنے رشتے داروں کے ہمراہ گھر سے نکل رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی میں پولیو ورکرکےگھرکےسامنےدھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکا تحصیل صافی کے علاقے علیم گر میں ہوا۔ بارودی مواد پولیو ورکر کے گھر کے سامنے نصب کیا گیا تھا جو اس وقت پھٹا جب وہ اپنے رشتے داروں کے ہمراہ گھر سے نکل رہا تھا۔ دھماکے میں پولیو ورکر زخمی اور اسکے دو رشتے دار جاں بحق ہوگئے۔ زخمی پولیو ورکر کو ایجنسی ہسپتال غلنئی منتقل کردیا گیا ہے اور خاصہ دار فورس اور پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔


خبر کا کوڈ: 413683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413683/مہمند-ایجنسی-پولیو-ورکرکےگھرکےسامنےدھماکے-میں2افراد-جاں-بحق-ایک-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org