QR CodeQR Code

جنرل کیانی کے کہنے پر اوباما نے اسامہ کی ہلاکت کا اعلان کیا، لیون پنیٹا

9 Oct 2014 09:46

اسلام ٹائمز: گلف نیوز کے مطابق سی آئی اے کے سابق سربراہ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ جنرل شجاع پاشا نے بہت مایوسی کے انداز میں جواب دیا کہ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں، مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اسامہ کو ختم کیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلف نیوز نے سابق امریکی وزیر دفاع اور سی آئی اے چیف کی کتاب کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خبر سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکا کو کہا تھا، کیانی ملکی داخلی ردعمل سے بچنا چاہتے تھے۔ اسامہ کی ایبٹ آباد میں پانچ سال سے موجودگی اور ان ہلاکت کے بارے آگاہ کرنے پر اشفاق کیانی دنگ رہ گئے، لیون پنیٹا کے مطابق اوباما قوم سے خطاب سے پہلے ڈی این اے کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہتے تھے، لیکن جنرل کیانی کے اصرار پر اوباما نے اسامہ کی ہلاکت کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا۔ خطاب سے پہلے باراک اوباما نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی سے فون پر بات کی۔ لیون پنیٹا لکھتے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کو اسی طرح فون کیا۔ انہوں نے چھاپے کے بارے میں سنا، اور اس کا جواب میرے لئے کسی ایک کا استعفیٰ تھا، لیون پنیٹا لکھتے ہیں کہ انہوں نے شجاع پاشا سے کہا اس بارے انہیں یا ان کی ایجنسی کو آگاہ نہ کرنا ان کی منصوبہ بندی تھی، انہوں نے ایسا جان بوجھ کر فیصلہ کیا تھا۔

جنرل شجاع پاشا نے بہت مایوسی کے انداز میں جواب دیا کہ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں، مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اسامہ کو ختم کیا۔ ان باتوں کا انکشاف سابق امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اپنی کتاب Worthy Fights:A Memoir of Leadership in War and Peace میں کیا۔ لیون پنیٹا ایبٹ آباد میں اسامہ کے کمپاؤنڈ پر چھاپے کے وقت سی آئی اے کے ڈائریکٹر تھے وہ لکھتے ہیں کہ اس وقت کے پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکی افواج کی طرف سے ایک خفیہ حملے میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے امریکا سے کہا تھا، انہوں نے داخلی ردعمل سے بچنے کی کوشش کی تھی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے دنیا کے مطلوب ترین دہشت گرد پر چھاپے اور اس کی ہلاکت کے بارے مطلع کرنے کے لئے جنرل کیانی کو فون کیا۔ اس معلومات پر کیانی دنگ رہ گئے، جنرل کیانی نے مولن کو بتایا کہ امریکا اس خبر کے بارے دنیا کو آگاہ کرے۔ پالیسی پر انڈر سیکرٹری دفاع مائیکل فلور نائے اس گفتگو کو سن کر نوٹ لے رہے تھے۔

مولن نے کیانی کو کال کی اور آگاہ کیا کہ ہم نے اسامہ بن لادن کے خلاف خفیہ آپریشن کیا ہے، کیانی نے جواب دیا یہ بہت اچھا ہوا کہ آپ نے ان کو گرفتار کیا، مولن نے جواب دیا کہ وہ مر چکا ہے۔ لیون پنیٹا لکھتے ہیں کہ جب کیانی کو پتہ چلا کہ اسامہ بن لادن پانچ سال سے ایبٹ آباد کے کمپاؤنڈ میں رہ رہا تھا اس معلومات پر کیانی دنگ رہ گئے۔ کیانی کی طرف سے جب یہ جواب ملا کہ اس خبر کے بارے امریکا آگاہ کرے تو اس پر کسی حد تک ہمیں حیرت ہوئی۔ اس کے فوراً بعد امریکی قومی سلامتی کی ٹیم کے اراکین Situation Room میں اکھٹے ہوئے، جہاں صدر باراک اوباما نے رات کو قوم سے خطاب کیا اور اپنے ہم وطنوں اور دنیا کو اس خبر سے آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 413779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413779/جنرل-کیانی-کے-کہنے-پر-اوباما-نے-اسامہ-کی-ہلاکت-کا-اعلان-کیا-لیون-پنیٹا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org