QR CodeQR Code

پاکستانی اور چینی افواج ہندوستان میں دراندازی کر رہے ہیں اور نریندر مودی خاموش ہیں، راہول گاندھی

10 Oct 2014 19:59

اسلام ٹائمز: کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ پاکستان اور چینی فوجی ہندوستان میں دراندازی کر رہے ہیں مگر وزیراعظم نریندر مودی خاموش ہیں، ہماری حکومت ہوتی تو ہم دراندازی کا منہ توڑ جواب دیتے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے مرکزی رہنماء راہول گاندھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش ہیں جبکہ انتخابی مہم کے دوران وہ پاکستان اور چین کو قابو میں کرنے کے دعوے کرتے رہے اور اب جب وہ وزیراعظم بن چکے ہیں تو چینی قیادت کے ساتھ مزے کر رہے ہیں، ایک بیان میں راہول گاندھی نے کہا کہ پاکستان اور چینی فوجی ہندوستان میں دراندازی کر رہے ہیں مگر وزیراعظم نریندر مودی خاموش ہیں، ہماری حکومت ہوتی تو ہم دراندازی کا منہ توڑ جواب دیتے۔


خبر کا کوڈ: 413993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413993/پاکستانی-اور-چینی-افواج-ہندوستان-میں-دراندازی-کر-رہے-ہیں-نریندر-مودی-خاموش-راہول-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org