QR CodeQR Code

امن چاہتے ہیں، جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، اسحاق ڈار

13 Oct 2014 10:42

اسلام ٹائمز: امریکا کے دارالحکومت میں ایک پریس بریفنگ کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لیے تجارت کا فروغ ضروری ہے، ہم ہندوستان کے ساتھ سے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، لیکن اگر ہندوستان نے جنگ مسلط کی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ امریکا کے دارالحکومت میں ایک پریس بریفنگ کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لیے تجارت کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ سے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، اور خطے میں قیام امن کا خواہش مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندوستان کے درمیان کافی جنگیں لڑی جا چکی ہیں لیکن ان جنگوں سے کسی کو فائدہ نہیں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اس موقع پر سمجھداری سے کام لے گا۔


خبر کا کوڈ: 414383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414383/امن-چاہتے-ہیں-جنگ-مسلط-کی-بھرپور-جواب-دیں-گے-اسحاق-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org