QR CodeQR Code

برطانوی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

14 Oct 2014 08:22

اسلام ٹائمز:قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ حکومت کسی بھی وقت فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر سکتی ہے، اگر وہ یہ سمجھے کہ ایسا کرنے سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کی کوششوں میں مدد مل سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی پارلیمنٹ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔ قرارداد کے حق میں 274 جبکہ مخالفت میں 12 ووٹ ڈالے گئے۔ برطانوی حکومت قرار داد پر عمل درآمد کی پابند نہیں غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قرارداد سے فلسطین پر حکومتی مؤقف تبدیل نہیں ہو گا، قرارداد کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق علامتی حیثیت حاصل ہو گی۔ برطانوی دارالعوام میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 274 جبکہ مخالفت میں صرف 12 ووٹ ڈالے گیے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کو اسرائیل کی طرح ایک آزاد ریاست تسلیم کیا جائے، تاہم اس قرارداد سے مسئلہ فلسطین پر برطانوی حکومت کے موقف میں تبدیلی نہیں ہوگی اور برطانوی حکومت اس قرارداد پر عمل کرنے کی پابند نہیں ہوگی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ حکومت کسی بھی وقت فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر سکتی ہے، اگر وہ یہ سمجھے کہ ایسا کرنے سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کی کوششوں میں مدد مل سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 414505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414505/برطانوی-پارلیمنٹ-میں-فلسطینی-ریاست-تسلیم-کرنے-کی-قرارداد-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org