QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی نے ضمنی الیکشن میں عامر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کردیا

14 Oct 2014 19:23

اسلام ٹائمز: پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ ملک عامر ڈوگر ایک معتدل اور عوامی اُمیدوار ہے اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی سیٹ پر ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں متفقہ طور پر آزاد اُمیدوار ملک محمد عامر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ عامر ڈوگر کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے تھا اور گذشتہ عام انتخابات میں پی پی پی کے ٹکٹ پر ایم پی اے کا الیکشن لڑا تھا۔ ضمنی انتخابات میں عامر ڈوگر نے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، پاکستان تحریک انصاف بھی ملک محمد عامر ڈوگر کی حمایت کررہی ہے، جبکہ عامر ڈوگر کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے حمایت یافتہ اور اس حلقے کے سابق ایم این اے مخدوم جاوید ہاشمی، پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر جاوید صدیقی سمیت دیگر اُمیدوار موجود ہیں۔ سیاسی حلقوں کی نظر میں اس حلقے میں اصل مقابلہ مخدوم جاوید ہاشمی اور عامر ڈوگر کے درمیان ہوگا۔ اس ضمنی الیکشن میں خوش آئند بات یہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی حمایت کے بعد شیعہ علماء کونسل نے بھی عامر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، جس سے ملت جعفریہ کا ووٹ ایک ہی اُمیدوار کو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 414605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414605/ملتان-ایم-ڈبلیو-اور-ایس-یو-سی-نے-ضمنی-الیکشن-میں-عامر-ڈوگر-کی-حمایت-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org