QR CodeQR Code

اوباما میں لیڈروں والے جذبے کا فقدان ہے ،سابق سربراہ سی آئی اے لیون پینیٹا

14 Oct 2014 20:26

اسلام ٹائمز: امریکی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق سربراہ سی آئی اے نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط حکمت عملی سے مختلف ملکوں میں شدت پسندوں کو سر اٹھانے کا موقع ملا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سابق وزیرِ دفاع اور سی آئی اے کے سابق سربراہ لیون پینیٹا نے امریکی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غلط حکمت عملی سے مختلف ملکوں میں شدت پسندوں کو سر اٹھانے کا موقع ملا، لیون پینیٹا نے اپنی کتاب میں صدر براک اوباما کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوباما اپنی سمت کھو چکے ہیں، وہ مخالفین کے سامنے چپ رہتے اور جنگ سے گریز کرتے ہوئے مواقع ضائع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا فیصلہ درست نہیں تھا، امریکی انخلا کے بعد شدت پسند تنظیم داعش کو ابھرنے کا موقع ملا، پینیٹا نے کہا کہ اوباما میں لیڈروں والے جذبے کا فقدان ہے اور وہ زبانی باتوں پر زیادہ دھیان دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 414608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414608/اوباما-میں-لیڈروں-والے-جذبے-کا-فقدان-ہے-سابق-سربراہ-سی-آئی-اے-لیون-پینیٹا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org