QR CodeQR Code

پاکستان عوامی تحریک کو مینار پاکستان جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

16 Oct 2014 17:42

اسلام ٹائمز: سٹی ڈسٹرکٹ حکومت نے شرط عائد کی ہے کہ پاکستان عوامی تحریک سٹی ٹریفک پولیس اور لاہور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا جائے اور جلسہ گاہ میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز: سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے پی ٹی آئی کے بعد ملک گیر جلسوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے فیصل آباد کے بعد اب لاہور میں 19 اکتوبر بروز اتوار کو جلسہ عام ہو گا جس سے پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل، مسلم لیگ ق اور عوامی مسلم لیگ کے قائدین خطاب کریں گے۔ سٹی ڈسٹرکٹ حکومت نے شرط عائد کی ہے کہ پاکستان عوامی تحریک سٹی ٹریفک پولیس اور لاہور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا جائے اور جلسہ گاہ میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی جائے گی۔ پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کو ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 414940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414940/پاکستان-عوامی-تحریک-کو-مینار-جلسہ-کرنے-کی-اجازت-مل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org