QR CodeQR Code

بھارت کے وزیراعظم کی تینوں فوج سربراہان کے ساتھ ملاقات

17 Oct 2014 21:50

اسلام ٹائمز: اجلاس میں وزیر اعظم مودی نے ملک کی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں فوج سربراہان سے معلومات حاصل کی، نریندر مودی کی یہ ملاقات پاک اور چین سے بڑھ رہے کشیدگی کے بعد ہوئی، لہٰذا مانا جا رہا ہے کہ انہوں نے تینوں سربراہان کو پاکستان اور چین کے ساتھ سرحد پر حکمت عملی کو لے کر ہدایات دی ہونگی


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو تینوں فوج کے سربراہ سے ملے، میٹنگ میں ان کے ساتھ وزیر دفاع ارون جیٹلی بھی موجود تھے، میٹنگ کے بعد نریندر مودی نے  ’’کمبائنڈ کمانڈرس کانفرنس‘‘ سے بھی خطاب کیا، اس دوران وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سمیت کیبنیٹ کے کچھ دوسرے اتحادی بھی موجود رہے، اجلاس میں وزیر اعظم مودی نے ملک کی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں فوج سربراہان سے معلومات حاصل کی، نریندر مودی کی یہ ملاقات پاک اور چین سے بڑھ رہے کشیدگی کے بعد ہوئی، لہٰذا مانا جا رہا ہے کہ انہوں نے تینوں سربراہان کو پاکستان اور چین کے ساتھ سرحد پر حکمت عملی کو لے کر ہدایات دی ہونگی، اس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سیکورٹی پر جہاں اپنا نظریہ پیش کیا، وہیں ملک کی سلامتی کو لے کر فوج سربراہان کی رائے بھی جانی، اس دوران بھارتی سرحد پر پاک کی طرف سے ہو رہی فائرنگ، چین کی طرف سے بار بار ہوتی جارحیت اور اروناچل پردیش میں ہندوستان کی جانب بن رہی سڑک پر تنازعہ جیسے مسائل پر بحث کی، بحریہ کے سربراہ آر کے دھون اور فوج کے سربراہ دلبیر سنگھ سہاگ نے بھی بین الاقوامی اور علاقائی منظر نامے سے جڑی چیلنجوں کا خاکہ پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 415110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415110/بھارت-کے-وزیراعظم-کی-تینوں-فوج-سربراہان-ساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org