QR CodeQR Code

نائیجیریا، مغوی طالبات کی رہائی کیلئے حکومت اور شدت پسندوں میں معاہدہ

18 Oct 2014 22:24

اسلام ٹائمز: افریقی ملک نائجیریا میں شدت پسندوں نے طالبات کی رہائی کے بدلے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رکھا تھا، جسے حکومت کیطرف سے مان لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائیجرین شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ہاتھوں اغوا ہونے والی سکول طالبات کی رہائی کیلئے حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نائیجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اس سال اپریل میں 276 سے زائد سکول طالبات کو اغواء کیا تھا، جن میں سے ستاون لڑکیاں بھاگ کر دوبارہ اپنے گھروں کو پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ طالبات کے اغوا پر عالمی طاقتوں سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق طالبات کی رہائی کیلئے حکومت اور دہشت گرد گروپ بوکو حرام کے درمیان بات چیت گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھی، شدت پسندوں نے طالبات کی رہائی کے بدلے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رکھا تھا، جسے حکومت کیطرف سے مان لیا گیا ہے، حکومت نے معاہدے کی تصدیق کی ہے، تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔


خبر کا کوڈ: 415292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415292/نائیجیریا-مغوی-طالبات-کی-رہائی-کیلئے-حکومت-اور-شدت-پسندوں-میں-معاہدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org