QR CodeQR Code

پنجاب حکومت عزاداری کیخلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے، مجلس وحدت مسلمین

20 Oct 2014 18:15

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری تحفظ عزاداری سیل نے محکمہ داخلہ کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی ہر مکتب فکر کا بنیادی و آئینی حق ہے، اس پر کسی بھی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ ممکن نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے عزاداری نواسہ رسولۖ محدود کرنے کے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کریں گے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک میں بے چینی کی فضا قائم کرنے سے باز رہے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری تحفظ عزاداری سیل سجاد بیگ ایڈووکیٹ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں ہمارے خلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی ہر مکتب فکر کا بنیادی و آئینی حق ہے، اس پر کسی بھی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ ممکن نہیں۔ محرم الحرام کا مہینہ تمام مسلمانوں کے لئے بے حد عقیدت و احترام کا مہینہ ہے اور نواسہ رسول کی قربانیاں کسی مسلک یا فرقہ کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہیں، چودہ سو سال پرانی اسلامی تاریخ کو پنجاب حکومت کی خواہش پر ہم تبدیل نہیں کرسکتے۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری سیل کے مسئول سجاد بیگ ایڈووکیٹ نے پنجاب حکومت کے متعصبانہ اقدام پر عزاداری سیل کا ہنگامی اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 415571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415571/پنجاب-حکومت-عزاداری-کیخلاف-یکطرفہ-کارروائی-سے-باز-رہے-مجلس-وحدت-مسلمین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org