QR CodeQR Code

ذوالفقار علی سبزواری ڈویژنل صدر کشمیر منتخب

21 Oct 2014 11:22

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کشمیر ڈویژن کا 35 واں سالانہ 'سفیران ولایت کنونشن' مظفر آباد میں انعقاد پذیر ہوا۔ کنونشن میں مرکزی صدر تہور عباس نے خصوصی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کشمیر ڈویژن کا 35 واں سالانہ 'سفیران ولایت کنونشن' مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفر آباد میں انعقاد پذیر ہوا۔ کنونشن میں مرکزی صدر تہور عباس نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کے پہلے روز مہدویت امید بشریت کانفرنس منعقد ہوئی۔ بعد ازاں تعمیر ملت کانفرنس اور شب شہداء کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اجلاس عمومی میں یونٹ اور ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ کنونشن کے دوران محبین نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔ ممبران کی کثرت رائے سے ذوالفقار علی سبزواری کو ڈویژنل صدر برائے سال 2014-2015ء منتخب کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 415686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415686/ذوالفقار-علی-سبزواری-ڈویژنل-صدر-کشمیر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org