QR CodeQR Code

جے یو آئی (ف) نے پرویز خٹک کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

21 Oct 2014 20:44

اسلام ٹائمز: ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ تحریک خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کو رکوانے کیلئے پیش کی گئی تھی، اور اسمبلی بخیر و عافیت موجود ہے، اس لیے تحریک واپس لے لی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے خلاف پیش کردہ تحریک اعتماد واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں مشاورت کے بعد محمود خان اچکزئی اور امیر حیدر خان ہوتی سے فون پر بات ہوئی ہے اور انہوں نے بھی ہمارے اس فیصلے کی توثیق کی ہے کیونکہ یہ تحریک خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کو رکوانے کے لئے ہی پیش کی گئی تھی اور اسمبلی بخیر وعافیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اسلام آباد میں جاری دھرنے پر ساری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور ہے اور پورے صوبے میں کہیں بھی ترقیاتی کام ہوتے نظر نہیں آ رہے اور امن امان کی صورتحال یہ ہے کہ سرعام ذبح شدہ لاشیں مل رہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا سوال یہ ہے کہ کوئی آئینی عہدے پر موجود شخص سول نافرمانی کا اعلان کرے تو آئین کی خلاف ورزی ہے یا نہیں؟ کیونکہ ہماری نظر میں یہ کام محض وفاقی حکومت سے اختلاف رائے نہیں ہے بلکہ یہ تو آئینی تصادم ہے اور اس کا حل نکلنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 415778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415778/جے-یو-ا-ئی-ف-نے-پرویز-خٹک-کیخلاف-تحریک-عدم-اعتماد-واپس-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org