QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، رشوت اور بدعنوانی سے متعلق مضامین نصاب میں شامل کرنیکا فیصلہ

21 Oct 2014 18:06

اسلام ٹائمز: ڈائریکٹر نصاب خیبر پختونخوا بشیر خان کے مطابق یہ مواد اگلے تعلیمی سال کی درستی کتب کے علاوہ سرورق پر بھی شائع کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں رشوت، بدعنوانی ختم کرنے اور لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے نصاب تعلیم میں اینٹی کرپشن اور رشوت کے خلاف مضامین اور اقوال شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور میں قومی احتساب بیورو کے Awarness and prevention wing کے ڈائریکٹر طارق خان نے میڈیا کو بتاِیا کہ کرپشن ختم کرنے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے رشوت اور بدعنوانی سے متعلق مضامین نصاب تعلیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طارق خان کے مطابق دیگر درسی کتب میں پہلے سے ایسے مضامین موجود ہیں، اسلامیات میں آیات قرآنی اور احادیث کی روشنی میں ایسے مضامین شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے معاشرتی سطح پر رشوت اور بدعنوانی کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ درسی کتب کے نصاب میں اصلاحات کا یہ فیصلہ محکمہ تعلیم، انسداد بدعنوانی اور احتساب بیورو کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ہے، ڈائریکٹر نصاب خیبر پختونخوا بشیر خان کے مطابق یہ مواد اگلے تعلیمی سال کی درستی کتب کے علاوہ سرورق پر بھی شائع کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 415781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415781/خیبر-پختونخوا-رشوت-اور-بدعنوانی-سے-متعلق-مضامین-نصاب-میں-شامل-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org