QR CodeQR Code

سیلاب متاثرین کے لیے جلد رہائشی منصوبوں کا آغاز کر ینگے، نثار فیضی

21 Oct 2014 19:59

اسلام ٹائمز: خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ فلاح و بہبود کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن جھنگ میں سیلاب متاثرین کے لیے جلد ہی راشن کی ایک اور بڑی کھیپ بھیج رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے چیئرمین نثار علی فیضی نے کہا ہے کہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن ڈونرز اداروں کے ساتھ ملکر سیلاب متاثرین کے لیے جلد رہائشی منصوبوں کا آغاز کر رہی ہے، پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ مساجد، امام بارگاہوں، سکولز، ہیلتھ کلینکس اور گھروں کے جزوی نقصانات کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ڈونرز اداروں سے روابط کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے ان منصوبوں پر کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ گذشتہ سیلاب کے متاثرین کے لئے ڈی آئی خان میں جاری رہائشی منصوبہ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جس کے تحت 30 گھروں پر مشتمل کالونی مکمل کر لی جائے گی، اس کا افتتاح مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرالعمل فاﺅنڈیشن کی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

نثار علی فیضی نے کہا کہ پاکستان کے مخیر حضرات بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانی خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے توسط سے تعمیر نو اور بحالی کے کاموں میں بے حد دلچسپی لے رہے ہیں، خیرالعمل فاﺅندیشن بھی منظم، شفاف اور ٹھوس منصوبوں کے ذریعے سے اپنے پاکستانی بھائیوں کے اعتماد میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن جھنگ میں سیلاب متاثرین کے لیے جلد ہی راشن کی ایک اور بڑی کھیپ بھیج رہی ہے، اور اسی طرح پنجاب میں ایک بڑی تعداد میں یتیم بچوں کی کفالت کا کام بھی شروع کر رہی ہے، اس سلسلے میں ابتدائی سروے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ خواتین کو ہنر سکھانے کے لیے وکیشنل سنٹرز کے قیام کے منصوبوں پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے اور پہلے وکیشنل سنٹر کی تعمیرات شین باغ ا ٹک میں شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 415787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415787/سیلاب-متاثرین-کے-لیے-جلد-رہائشی-منصوبوں-کا-آغاز-کر-ینگے-نثار-فیضی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org