QR CodeQR Code

اسپیکر قومی اسمبلی تحریک انصاف کے ارکان استعفوں سے متعلق دوٹوک فیصلہ کریں، مولانا فضل الرحمان

21 Oct 2014 19:43

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کے مشورے سے کیا گیا، تحریک واپس لینے کیلئے بھی مشاورت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد مؤخرکر دی گئی، جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے سے بچالی ہے، صوبے کی اپوزیشن جماعتیں ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن لڑیں گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کے مشورے سے کیا گیا، تحریک واپس لینے کیلئے بھی مشاورت کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی وفاق کو تباہ کرنے کا سبب بن سکتی ہے، کیا یہ اقدام بغاوت کے زمرے میں نہیں آتا؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وزیراعظم کا استعفٰی لینے آئی تھی اور اب اپنے ارکان کا استعفے دے کر جا رہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق دوٹوک فیصلہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وسائل عوام پر خرچ کرنے کے بجائے دھرنے پر بے دریغ استعمال کئے گئے، خیبرپختونخوا میں دور دور تک کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آ رہا، بدامنی کو فروغ ملا ہے، گلا کٹی لاشیں مل رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 415789

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415789/اسپیکر-قومی-اسمبلی-تحریک-انصاف-کے-ارکان-استعفوں-سے-متعلق-دوٹوک-فیصلہ-کریں-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org