QR CodeQR Code

کراچی کے حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

22 Oct 2014 00:12

اسلام ٹائمز: حساس علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیو مہم چلانے میں شدید مشکلات کے بعد وزیراعظم کیجانب سے فوجی اہلکاروں کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کہا گیا تاکہ فوج کی نگرانی میں پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے کراچی میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم چلانے کے لئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےتحت پولیو مہم کے دوران رضا کاروں کے ہمراہ فوجی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ کراچی کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیو مہم چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے فوجی اہلکاروں کے لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کہا گیا تاکہ فوج کی نگرانی میں پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے حساس علاقوں میں پولیو مہم پولیس کی نگرانی میں چلائی جا رہی تھی لیکن اس کے باوجود بعض علاقوں میں پولیو ورکز پر حملے کئے گئے جس میں 5 سے زائد رضا کار جاں بحق ہوئے جس کے بعد رضا کاروں نے سیکیورٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 415841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415841/کراچی-کے-حساس-علاقوں-میں-انسداد-پولیو-مہم-کیلئے-پاک-فوج-کی-خدمات-لینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org