QR CodeQR Code

شیعہ سیفٹی جمعہ کو لاہور میں سکیورٹی آلات تقسیم کریگی، سیرت عباس

22 Oct 2014 19:45

اسلام ٹائمز: ٹیلیفونک گفتگو میں شیعہ سیفٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سکیورٹی آلات تقسیم کرنیکی تقریب میں اعلیٰ پولیس افسران بھی شریک ہونگے، شیعہ سیفٹی پاکستان کا واحد ادارہ ہے جس نے ملت تشیع و عزاداری کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں محرم کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی اور چیکنگ کے نظام کو شیعہ سیفٹی نے فول پروف بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ شیعہ سیفٹی کے سیکرٹری جنرل سیرت عباس نے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ شیعہ سیفٹی مورخہ 24 اکتوبر 2014ء کو لاہور میں سکیورٹی آلات تقسیم کریگی۔ اس مقصد کیلئے کرشن نگر میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں پولیس کے اعلٰی افسران شرکت کرینگے۔ اس تقریب میں مختلف مجالس و جلوس عزا کے بانیان اور لاہور بھر سے عزادران امام حسین (ع) بھی شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کوئٹہ اور لاہور کے بعد پاکستان بھر میں جامع سکیورٹی کے نظام کو متعارف کروائیں گے۔ شیعہ سیفٹی پاکستان کا واحد ادارہ ہے جس نے ملت تشیع و عزاداری کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 415980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/415980/شیعہ-سیفٹی-جمعہ-کو-لاہور-میں-سکیورٹی-آلات-تقسیم-کریگی-سیرت-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org