QR CodeQR Code

گجرات جلسے میں اہم باتیں کروں گا

مرتے دم تک نواز شریف کے استعفے کے بغیر کنٹینر سے جانیوالا نہیں ہوں، عمران خان

طاہرالقادری کے جانے کا بہت افسوس ہے تاہم انکا شکریہ ادا کرتا ہوں

22 Oct 2014 22:48

اسلام ٹائمز: دھرنے سے خطاب میں کپتان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ دھرنا کب تک دینا ہے، میں نے کہا تھا کہ جب تک زندہ ہوں نواز شریف کے استعفے کے بغیر واپس نہیں لوٹوں گا، اُس اجلاس میں جاوید ہاشمی بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں اسی کنیٹنر پر رہوں گا، نواز شریف کے استعفے کے بغیر جانے والا نہیں ہوں۔ ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ طاہرالقادری کے جانے کا بہت افسوس ہے، تاہم ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 70 دن ساتھ رہے، آپس میں دوستیاں ہوئیں اور اچھا وقت گزرا۔ انہوں نے کہا کہ 31 اگست کی رات کو جس طرح ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے پولیس کا مقابلہ کیا، اس پر وہ داد دیتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری، کارکنوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے باعث ہمارے ساتھ نکلے، ان کا مقصد کچھ اور تھا اور ہمارا مقصد کچھ اور۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ دھرنا کب تک دینا ہے، میں نے کہا تھا کہ جب تک زندہ ہوں نواز شریف کے استعفے کے بغیر واپس نہیں لوٹوں گا، اُس اجلاس میں جاوید ہاشمی بھی موجود تھے۔
عمران خان نے کہا کہ قوم کے سامنے سچ آگیا، کوئی تھرڈ ایمپائر ہے نہ لندن پلان، میں نے جب بھی انگلی اٹھائی اس سے مراد ہمیشہ اللہ کی ذات رہی ہے، لیکن اس کو غلط رنگ دیا گیا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ سب تسلیم کرتے ہیں کہ الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، لیکن اس کے باوجود نواز شریف کا ساتھ دے رہے ہیں، دھاندلی کی شفاف تحقیقات نہیں ہونگی، کیونکہ نواز شریف نے خود دھاندلی کرائی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو گجرات میں تاریخی جلسہ ہوگا، جس میں دو چار اہم باتیں کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 416006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416006/مرتے-دم-تک-نواز-شریف-کے-استعفے-بغیر-کنٹینر-سے-جانیوالا-نہیں-ہوں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org