QR CodeQR Code

کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے

ماہ محرم میں امامیہ اسکاؤٹس ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، انصر علی

23 Oct 2014 15:26

اسلام ٹائمز: اسکاؤٹنگ ہیڈکوآرٹر میں اسکاؤٹس سے گفتگو کرتے ہوئے چیف امامیہ اسکاؤٹ نے کہا ہے کہ ماہ محرم میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے، جس کیلئے ٹیمیں تشکیل پاچکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف امامیہ اسکاؤٹ انصر علی نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے اور اس کی حفاظت ہمارا فرض اولین ہے، عزاداری کے تحفظ کے لئے امامیہ اسکاؤٹس اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اور دشمن کو اسکی مزموم سازشوں میں ناکام ٹھہرائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ، اسکاؤٹنگ ہیڈکوآرٹر میں اسکاؤٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماہ محرم میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی روک تھام کے لئے امامیہ اسکاؤٹس ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ جس کیلئے ٹیمیں تشکیل پاچکی ہیں۔ چیف اسکاؤٹ کا کہنا تھا کہ روز عاشور بلڈ بینک اور زخمی عزاداروں کیلئے میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا جائے گا، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسکاؤٹس الرٹ رہیں گے۔ انہوں نے کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ برادری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سازشی عناصر محرم سے قبل خوف و ہراس کی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں، جس میں انکو ناکامی کا سامنا ہوگا، کوئٹہ میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملی اقدامات کرنے ہوگے۔


خبر کا کوڈ: 416080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416080/ماہ-محرم-میں-امامیہ-اسکاؤٹس-ملک-بھر-سکیورٹی-کے-فرائض-سرانجام-دینگے-انصر-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org