QR CodeQR Code

پشاور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات، دو افراد قتل

23 Oct 2014 18:25

اسلام ٹائمز: پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد قتل کردیئے گئے۔ حملہ آور دونوں واقعات میں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ فائرنگ کا پہلا واقعہ تھانہ آغہ میرجانی کی حدود میں ولی آباد میں رونما ہوا۔ جہاں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے طاہر پرویز نامی شخص کو قتل کردیا۔ دوسرا واقعہ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں باچاخان چوک کے مقام پر ہوا۔ جہاں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک نامعلوم شخص کو قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 416134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416134/پشاور-میں-فائرنگ-کے-دو-مختلف-واقعات-افراد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org