QR CodeQR Code

احمد لدھیانوی کالعدم سپاہ صحابہ کے سرپرست اعلیٰ منتخب

23 Oct 2014 21:30

اسلام ٹائمز: مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس کمالیہ میں ہوا جس میں اورنگزیب فاروقی کو سپاہ صحابہ کا مرکزی صدر جبکہ خادم حسین ڈھلوں کو جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم سپاہ صحابہ جو اس وقت اہلسنت والجماعت کے نام سے سرگرم عمل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہوا۔ اجلاس میں سپاہ صحابہ کے سرپرست خلیفہ عبدالقیوم کی وفات کے بعد نئے سرپرست اور کابینہ کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کا نیا سرپرست مولانا احمد لدھیانوی کو بنا دیا گیا جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل اورنگ زیب فاروقی کو کالعدم سپاہ صحابہ کا مرکزی صدر بنا دیا گیا۔ مجلس شوریٰ نے مرکزی سیکرٹری جنرل کے لئے خادم حسین ڈھلوں کو منتخب کر لیا۔ یاد رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ میں اختلافات کے بعد جماعت کا مرکز جھنگ سے کمالیہ منتقل ہو گیا ہے جبکہ کالعدم سپاہ صحابہ کا دوسرا دھڑا ہنوز جھنگ میں ہی مقیم ہے۔


خبر کا کوڈ: 416156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416156/احمد-لدھیانوی-کالعدم-سپاہ-صحابہ-کے-سرپرست-اعلی-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org