QR CodeQR Code

خودکش حملے سے قبل دہشتگرد نے مولانا فضل الرحمٰن کی پچھلی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی، محمد عملیش خان

24 Oct 2014 11:45

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان پولیس کا کہنا تھا کہ میں نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مولانا فضل الرحمن کو وزیراعلٰی بلوچستان کی ہدایت پر اپنی بلٹ پروف گاڑی دی تھی۔ گاڑی کا کافی نقصان ہوا ہے اور دو ٹائر بھی پھٹے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی بلوچستان پولیس محمد عملیش خان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز رونماء ہونے والے واقعے میں خودکش حملہ آور نے پہلے مولانا فضل الرحمٰن کی گاڑی سے پچھلی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی۔ جب اسے وہاں سے اتارا گیا تو وہ مولانا فضل الرحمن کی گاڑی سے اس سائیڈ پر ٹکرایا ہے, جس طرف مولانا فضل الرحمن بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مولانا فضل الرحمٰن کو وزیراعلٰی بلوچستان کی ہدایت پر اپنی بلٹ پروف گاڑی دی تھی۔ گاڑی کا کافی نقصان ہوا ہے اور دو ٹائر بھی پھٹے ہیں۔ مجھے مولانا فضل الرحمٰن کی اپنی بلٹ پروف گاڑی کا علم نہیں، تاہم ان کے پاس پولیس کی سکیورٹی ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 416194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416194/خودکش-حملے-سے-قبل-دہشتگرد-نے-مولانا-فضل-الرحم-ن-کی-پچھلی-گاڑی-پر-چڑھنے-کوشش-محمد-عملیش-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org