QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کا حل، بھارتی حکومت بہانے بنا رہی ہے، بلاول بھٹو

24 Oct 2014 12:09

اسلام ٹائمز: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیاسی یتیم اور کٹھ پتلیاں ملک کو آمریت کی جانب دھکیلنا چاہتی تھیں تاہم ایسا ممکن نہ ہوا، پاکستان میں جمہوریت ہے اور انتخاب کے ذریعے اقتدار کی منتقلی عمل میں آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیری جانتے ہیں کہ مسئلہ کے حل کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ کیا ہے تاہم بھارت بہانے بنا کر امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں بھارتی حکمرانوں ایک اور پیغام دے ڈالا، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دو ٹوک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ، پاکستان اور کشمیری مسئلے کے حل کے راستے پر متفق ہیں لیکن بھارتی حکومت بہانے بنا رہی ہے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ سرحد کے دونوں جانب کے نوجوان جنگ نہیں چاہتے، خطے میں امن آکر رہے گا۔ نو ڈیرو میں دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے سیاسی پلان بھی بتا دیا، کہتے ہیں ووٹ بینک بڑھانے کیلئے شہر شہر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ چھبیس سالہ بلاول بھٹو نے دھرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، پی پی چیئرمین کے مطابق سیاسی یتیم اور کٹھ پتلیاں ملک کو آمریت کی جانب دھکیلنا چاہتی تھیں تاہم ایسا ممکن نہ ہوا، پاکستان میں جمہوریت ہے اور انتخاب کے ذریعے اقتدار کی منتقلی عمل میں آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 416199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416199/مسئلہ-کشمیر-کا-حل-بھارتی-حکومت-بہانے-بنا-رہی-ہے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org