QR CodeQR Code

ذمہ داریاں نبھانے میں جوان مستعدی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ملک ظفر اقبال

24 Oct 2014 18:01

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان ملٹری پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پرسنل و پرووسٹ کا کہنا تھا کہ شب و روز محنت اوراساتذہ کی اعلٰی تربیت، اعلٰی معیار کا نمونہ ہے، پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کے سامنے کور آف ملٹری پولیس کا معیار ایک چیلنج ہے، اس کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل پرسنل و پرووسٹ میجر جنرل ملک ظفر اقبال نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ملٹری پولیس ملک کی سلامتی کیلئے دہشتگردوں کے خاتمے اور دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے جوانوں نے ہرقسم کی قربانی دیتے ہوئے پاک افواج کا نام پوری دنیامیں روشن کیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کور ملٹری پولیس کی BMP/116 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ایم پی سکول اینڈ ریکارڈ کے کمانڈنٹ کرنل وسیم احمد کیانی اور میجراحسن بھی موجود تھے۔ میجر جنرل ملک ظفر اقبال نے کہا کہ کور آف ملٹری پولیس اپنے نظم وضبط، اعلٰی اقدار کی وجہ سے ہمیشہ صف اول رہی یہی اسکا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فوج اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس وقت افواج پاکستان پر بھاری ذمہ داریاں ہیں۔ جن کو نبھانے میں جوان مستعدی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شب و روز محنت اور اساتذہ کی اعلٰی تربیت اعلیٰ معیارکانمونہ ہے۔ پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کے سامنے کور آف ملٹری پولیس کامعیار ایک چیلنج ہے۔اس کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے وطن عزیز کی بھرپور خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے یواین او مشن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تربیت کے دوران اعلٰی مظاہرہ کرنیوالے جوانوں جن میں علی رضا (فزیکل) کو میڈل، مصطفی (فائر) کو میڈل اور راجب غنی ڈرل و افضال حسین (ایجوکیشن) کو میڈل جبکہ اوورآل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ثاقب علی کو اعزازی چھڑی سے نوازا۔


خبر کا کوڈ: 416232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416232/ذمہ-داریاں-نبھانے-میں-جوان-مستعدی-سے-فرائض-سرانجام-دے-رہے-ہیں-ملک-ظفر-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org