QR CodeQR Code

شدید سکیورٹی خدشات، پنجاب کے تمام شہروں میں رینجرز اور پاک فوج طلب

24 Oct 2014 18:12

اسلام ٹائمز: صوبہ بھر میں روز عاشور کے تمام جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروس بند رہے گی، فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹرز کے علاوہ ہیلی کیم بھی استعمال کئے جائیں گے، ڈبل سواری پر پابندی کا اختیار ضلعی حکومتوں کے پاس رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ نجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران شدید سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام شہروں میں رینجرز اور پاک فوج کو طلب کر لیا ہے جبکہ صوبہ بھر میں دس محرم کو تمام جلوسوں کے راستوں پر موبائل فون سروس بھی بند رکھی جائے گی۔ جلوسوں کی فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹرز کے علاوہ ہیلی کیم بھی استعمال کئے جائیں گے اور اس ضمن میں مخصوص پولیس افسران کو خصوصی تربیت بھی دلوائی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے شہروں میں محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائد کر نے سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار تمام ضلعی حکومتیں کو دے دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 416234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416234/شدید-سکیورٹی-خدشات-پنجاب-کے-تمام-شہروں-میں-رینجرز-اور-پاک-فوج-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org