QR CodeQR Code

پورے پاکستان میں فی الفور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم

24 Oct 2014 18:32

اسلام ٹائمز: سانحہ کوئٹہ کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے علامہ علی شیر انصاری رہنما ایم ڈبلیو ایم، علامہ اختر عباس، علامہ محمد حسین مبغلی، ظہیر عباس نقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر سانحہ کوئٹہ، ہزار گنجی کے خلاف پورے ملک میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے علامہ علی شیر انصاری رہنما ایم ڈبلیو ایم، علامہ اختر عباس، علامہ محمد حسین مبغلی، ظہیر عباس نقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکسان میں ایک خاص مکتب فکر کے لوگوں کو ایک دہشت ٹولہ مسلسل نشانہ بنا رہا ہے اور یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ موجودہ حکومت کی سرپرستی میں یہ تمام کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔ چونکہ تمام تر صورتحال کے باوجود حکومت خاموش تماشی بنی ہوئی ہے۔ ہم پورے پاکستان میں فی الفور فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 416237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416237/پورے-پاکستان-میں-فی-الفور-دہشت-گردوں-کے-خلاف-بھرپور-فوجی-ا-پریشن-کا-مطالبہ-کرتے-ہیں-ایم-ڈبلیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org