QR CodeQR Code

آج تو گجرات نے میرا دل ہی جیت لیا ہے

محرم الحرام کے بعد عمران خان پورے ملک میں پہیہ جام کرنیوالے ہیں، شیخ رشید

24 Oct 2014 19:45

اسلام ٹائمز: گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو میرا مشورہ ہے کہ انہوں نے اتنا حرام کا مال کمایا ہے اس میں سے تھوڑا سا خرچ کرکے اپنی "بلو رانی" کا علاج کروائیں اور اسکی فنی خرابی ہی دور کروا لیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گجرات والوں نے میرے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں کیا تھا اور مجھے امید نہیں تھی مگر آج جلسہ دیکھ کر عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ گجرات بھی جاگ گیا ہے، آج ہر شہر سے ظلم کی داستان ختم ہو رہی ہے اور نواز شریف کے حکومت کو گھر بھیجنے کی کا فیصلہ ہوچکا ہے، آج تو گجرات نے میرا دل ہی جیت لیا ہے اور نواز شریف جیل جائیں گے۔ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بچہ ہے، اس کو سیاست کا کیا پتہ ہے؟ تو میں ان کو جواب دیتا ہوں کہ اگر واپڈا کا ٹیلی فون آپریٹر ملک کی قومی اسمبلی کا قائد حزب اختلاف ہوسکتا ہے تو ہاں عمران خان کو بھی سیاست آتی ہے اور آج تو "بلو رانی" بھی بہت باتیں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو میرا مشورہ ہے کہ انہوں نے اتنا حرام کا مال کمایا ہے اس میں سے تھوڑا سا خرچ کر کے اپنی "بلو رانی" کا علاج کروائیں اور اس کی فنی خرابی ہی دور کروا لیں۔ فضل الرحمن نے ہمارے دھرنے سے متعلق بےشمار غلط باتیں کی ہیں مگر ہم ان پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ میں جان دے دوں گا مگر نواز شریف کا استعفٰی لے کر رہوں گا اور اب تو محرم الحرام کے بعد عمران خان پورے ملک میں پہیہ جام کرنے والے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 416239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416239/محرم-الحرام-کے-بعد-عمران-خان-پورے-ملک-میں-پہیہ-جام-کرنیوالے-ہیں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org