QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخاب کرانے کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن تاریخ دے، پرویز خٹک

24 Oct 2014 20:41

اسلام ٹائمز: میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاق صوبے کے 57 ارب روپے دبا کر بیٹھا ہوا ہے، یہ رقم قرضوں کے سود کی ادائیگی میں ادا ہونی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخاب کرانے کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن تاریخ دے۔ اسلام آباد میں خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سیمینار کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ وفاق صوبے کے 57 ارب روپے دبا کر بیٹھا ہوا ہے، یہ رقم قرضوں کے سود کی ادائیگی میں ادا ہونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس نہ ملنے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، 1992ء سے بجلی پر منافع 6 ارب روپے پر محدود ہے، وہ غیر ملکی مندوبین سے ملنے اسلام آباد آتے ہیں، وزیراعظم 6 ماہ ملک سے باہر رہتے ہیں ان پر کوئی تنقید نہیں کرتا۔


خبر کا کوڈ: 416243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416243/بلدیاتی-انتخاب-کرانے-کیلئے-تیار-ہیں-الیکشن-کمیشن-تاریخ-دے-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org