QR CodeQR Code

امریکا میں طالب علم نے اسکول میں فائرنگ کر کے 6 افراد کو زخمی کر دیا

25 Oct 2014 00:27

اسلام ٹائمز: میڈیا کے مطابق طالب علم نے میریز ویل کے ہائی اسکول کے کیفے ٹیریا میں پہنچ کر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے بعد اسکول بند کر دیا گیا اور پولیس نے اسکول میں داخل ہو کر حملہ آور کی تلاش شروع کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے میریز ویل کے ہائی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ امریکی میڈیا کے مطابق طالب علم نے میریز ویل کے ہائی اسکول کے کیفے ٹیریا میں پہنچ کر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نیتجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے، فائرنگ کے بعد اسکول بند کر دیا گیا اور پولیس نے اسکول میں داخل ہو کر حملہ آور کی تلاش شروع کر دی، تاہم طالب علم نے پکڑے جانے کے ڈر سے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکتا ہے، تاہم ابھی اس موقع پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا، جبکہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 416305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416305/امریکا-میں-طالب-علم-نے-اسکول-فائرنگ-کر-کے-6-افراد-کو-زخمی-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org