QR CodeQR Code

کوئٹہ، اہلسنت والجماعت کی عاشورہ کے روز میزان چوک پر دھرنا دینے کی دھمکی

26 Oct 2014 23:07

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ میزان چوک کوئٹہ کی وہی مرکزی شاہراہ ہے، جہاں عاشورہ کے روز تمام ماتمی جلوس عزاداری کرتے ہوئے امام بارگاہ حسینی کلاں کی جانب جاتے ہیں اور نماز باجماعت کا اہتمام بھی اaسی مقام پر ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تکفیری انتہاء پسند تنظیم اہلسنت والجماعت کے نام نہاد رہنماء رمضان مینگل نے کہا ہے کہ اگر سات محرم الحرام تک انکے گرفتار دہشتگردوں کو رہائی نہ دی گئی، تو عاشورہ کے دن میزان چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت پر واضح کیا کہ انکی جماعت گذشتہ چند دنوں سے احتجاجی جلسے کر رہی ہیں، لیکن اسکا کوئی نوٹس نہیں لیتا۔ رمضان مینگل نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر انکے گرفتار ساتھی دہشتگردوں کو سات محرم الحرام تک رہا نہ کیا گیا تو دس محرم الحرام کو عاشورہ کے دن میزان چوک پر انکی تکفیری جماعت دھرنا دیگی۔ واضح رہے کہ میزان چوک کوئٹہ کی وہی مرکزی شاہراہ ہے، جہاں عاشورہ کے روز تمام ماتمی جلوس عزاداری کرتے ہوئے امام بارگاہ حسینی کلاں کی جانب جاتے ہیں اور نماز باجماعت بھی اسی مقام پر ادا کی جاتی ہے۔ تکفیری تنظیم اہلسنت والجماعت اس سے قبل بھی کوئٹہ شہر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 416611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416611/کوئٹہ-اہلسنت-والجماعت-کی-عاشورہ-کے-روز-میزان-چوک-پر-دھرنا-دینے-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org