QR CodeQR Code

بھکر کے ضمنی انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے عوامی تحریک کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

28 Oct 2014 09:22

اسلام ٹائمز: لاہور میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ مجلس وحدت مسلمین ضمنی انتخابات میں عوامی تحریک کے امیدوار کی سپورٹ کریگی اور بلدیاتی انتخابات میں عوامی تحریک ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار برائے تحصیل ناظم کی سپورٹ کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما بشارت جسپال اور راجہ زاہد نے بھکر کے حلقہ پی پی 48 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے پولیٹکل سیکرٹریٹ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی سے ملاقات کی۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں میں طے پایا کہ بھکر کے حلقہ پی پی 48 کے ضمنی انتخاب میں نذر کہاوڑ، پاکستان عوامی تحریک کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے احسان اللہ خان بلوچ انکے کورنگ امیدوار ہوں گے، نذر کہاوڑ کل جلوس کی صورت میں احسان اللہ  خان کے گھر آئیں گے اور احسان اللہ خان کو ساتھ لے کر مشترکہ فارم جمع کرائے جائیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک تحصیل ناظم کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔ یہ بھی طے پایا ہے کہ الیکشن کے متعلق تمام تشہیر دونوں جماعتوں کے مشترکہ نام پر ہوگی، ٹکٹ دینے کی تقریب میں دونوں جماعتوں کے قائدین موجود ہوں گے، وہاں پر مشترکہ میٹنگ میں ٹکٹ اور تحصیل ناظم کے امیدوار کا میڈیا کے سامنے اعلان کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار کی حمایت کی یقین دہانی پر  ڈاکٹر طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر عباس جعفری کیساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور انکا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 416829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416829/بھکر-کے-ضمنی-انتخابات-میں-ایم-ڈبلیو-کیجانب-سے-عوامی-تحریک-امیدوار-کی-حمایت-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org