QR CodeQR Code

یوم سیاہ پر مظفرآباد میِں حزب المجاہدین کی احتجاجی ریلی

28 Oct 2014 09:59

اسلام ٹائمز:کنٹرول لائن پر کشیدگی کے بعد حزب المجاہدین کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر مارچ کرنے کو تجزیہ کاروں بڑی اہمیت دے رہے ہیں ان کے مطابق 1992ء کے بعد پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں کشمیری حریت پسندوں نے سڑکوں پر مارچ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط اور غاصبانہ قبضے کے خلاف آزادکشمیر میں یوم سیاہ منایا گیا۔ تحریک آزادی کشمیر میں شامل واحد کشمیری عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے وردی پوش مجاہدوں نے مظفرآباد میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی۔ اقبال برج نیلم چوک سے سینٹرل پریس کلب تک پریڈ کرتے ہوئے وردی پوش مجاہدوں کی قیادت نے حزب المجاہدیں کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف سیف الخالد نے کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں کشمیری عوام بھی مارچ کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے سیلاب متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویہ اور کنٹرول لائن پر کشیدگی کے بعد حزب المجاہدین کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر مارچ کرنے کو تجزیہ کاروں بڑی اہمیت دے رہے ہیں ان کے مطابق 1992ء کے بعد پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں کشمیری حریت پسندوں نے سڑکوں پر مارچ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 416838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416838/یوم-سیاہ-پر-مظفرآباد-می-ں-حزب-المجاہدین-کی-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org