QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون میں فارورڈ بلاک بنانے کی تیاریاں، دوست محمد کھوسہ متحرک

28 Oct 2014 18:38

اسلام ٹائمز: سينيٹر ذوالفقار کھوسہ نون ليگ کے فارورڈ بلاک کی سرپرستی کرینگے۔ ذرائع کیمطابق انکے قریبی ساتھی نے بتایا ہے کہ فی الحال وہ نون ليگ ميں ہی ہيں، فارورڈ بلاک بنانے کی تيارياں کر رہے ہيں، ارکان اسمبلی کے علاوہ کارکنوں سے بھی رابطے کئے جا رہے ہيں۔


اسلام ٹائمز پاکستان مسلم لیگ نون میں فارورڈ بلاک بنانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں، سینیٹر ذوالفقار کھوسہ کی قیادت میں 80 ارکان قومی و پنجاب اسمبلی کی شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دوست محمد کھوسہ نون لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کیلئے متحرک ہوگئے، قيادت سے ناراض 80 ارکان قومی و پنجاب اسمبلی کی شمولیت کا امکان ہے، سينيٹر ذوالفقار کھوسہ نون ليگ کے فارورڈ بلاک کی سرپرستی کريں گے۔ ذرائع کے مطابق قریبی ساتھی نے بتایا ہے کہ فی الحال نون ليگ ميں ہی ہيں، فارورڈ بلاک بنانے کی تيارياں کر رہے ہيں، ارکان اسمبلی کے علاوہ کارکنوں سے بھی رابطے کئے جا رہے ہيں۔


خبر کا کوڈ: 416946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/416946/مسلم-لیگ-نون-میں-فارورڈ-بلاک-بنانے-کی-تیاریاں-دوست-محمد-کھوسہ-متحرک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org