QR CodeQR Code

آزاد کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنا کر دم لیں گے، مطلوب انقلابی

29 Oct 2014 09:07

اسلام ٹائمز:صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشان ہے، پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے۔ ہماری حکومت بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم محمد مطلوب انقلابی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مطلوب انقلابی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک مضبوط اورعوامی حکومت قائم ہے اور وہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے مرکزی کردار ادا کر رہی ہے، حکومت گڈکورننس قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ہم حقیقی معنوں میں میرٹ پر لوگوں کو روزگار مہیا کر رہے ہیں اور آزاد کشمیر میں تعمیروترقی اور میگاپراجیکٹ کو بڑی تیزی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہیمشہ پسے ہوئے طبقات، مظلوم، محکوموں کی نمائندگی کی اور ان کے حقوق کے لیے ہیمشہ جنگ لڑی۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنا کر دم لیں گے وزیراعظم چوہدری مجید کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 417012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417012/آزاد-کشمیر-کو-ماڈل-سٹیٹ-بنا-کر-دم-لیں-گے-مطلوب-انقلابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org