QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی کی سرپرستی میں کام کو جاری رکھیں

نمائندہ ولی فقیہ سے آپ نوجوانوں کی وابستگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، علامہ عارف واحدی

29 Oct 2014 12:28

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں ہونیوالی ملاقات میں ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے جے ایس او پاکستان کے پروگراموں میں جانیکی خواہش رہی ہے اور جب بھی کوئی پروگرام ہوتا ہے تو میں اپنی دیگر مصروفیات چھوڑ کر ان میں شرکت کرنیکی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے اپنے دور روزہ دورہ راولپنڈی کے دوران شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں اپنی مختصر کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ نمائندہ ولی فقیہ سے آپ نوجوانوں کی وابستگیاں اور دلی جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن میں جو جوش اور جذبہ نظر آیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ میں آپ نوجوانوں کو تلقین کرتا ہوں کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں اپنے کام کو جاری رکھیں، کیونکہ یہی وہ شخصیت ہے کہ جو ولی فقیہ کی پسندیدہ اور قوم کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کا فن جانتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آپ دوستوں سے دلی وابستگی ہے۔ ہمیشہ سے جے ایس او پاکستان کے پروگراموں میں جانے کی خواہش رہی ہے اور جب بھی کوئی پروگرام ہوتا ہے تو میں اپنی دیگر مصروفیات چھوڑ کر آپکے پروگرواموں میں شرکت کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری دلی خواہش ہے کہ پاکستان بھر میں ہونے والے تمام ڈویژنل کنونشنز میں شرکت کروں۔ ملاقات کے دوران جے ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ارسلان حیدر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 417079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417079/نمائندہ-ولی-فقیہ-سے-آپ-نوجوانوں-کی-وابستگی-کو-قدر-نگاہ-دیکھتا-ہوں-علامہ-عارف-واحدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org