QR CodeQR Code

تمام دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے

اپنی سرزمین کسی دہشتگرد کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے، عاصم باجوہ

29 Oct 2014 21:27

اسلام ٹائمز: پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتےہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دتہ خیل سے آگے کا علاقہ کلیئر کیا جا رہا ہے، جبکہ میر علی، میرانشاہ، رزمک، اسپین وام کے علاقے کلئیر ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک فوج کا ملک دشمنوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، اپنی سرزمین کسی دہشت گرد کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے۔ پشاور کور ہیڈ کواٹرز میں آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون سے متعلق میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دتہ خیل سے آگے کا علاقہ کلیئر کیا جا رہا ہے، جبکہ میر علی، میرانشاہ، رزمک، اسپین وام کے علاقے کلئیر ہوچکے ہیں، مرکزی سڑکیں اور آبادی والے علاقوں کو کلئیر کر لیا گیا ہے، تاہم خراب موسم کے باعث آج اکا خیل میں کارروائی نہیں کی جاسکی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ون آپریشن میں اب تک 100 سے زائد دہشت گرد ہتھیار ڈال چکے ہیں، خیبر ایجنسی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کر رہے ہیں، جبکہ پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں میں اب تک 44 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، آپریشن ضرب عضب ہر طرح کے دہشت گردوں کیخلاف ہو رہا ہے۔ ضرب عضب کی وجہ سے ملک بھر خصوصاً دہشت گرد کارروائیوں میں کمی واقع ہوئی ہے، اغوا اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی کمی آئی ہے۔ کلیئر کرائے گئے علاقوں میں دیگر علاقوں کی طرح بحالی کا کام بھی جاری ہے، ایف ڈبلیو او، اور پاک فوج کی انجینیر کور 44 میجر جنرل کی سربراہی میں بحالی کے کاموں میں مشغول ہے۔


خبر کا کوڈ: 417138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417138/اپنی-سرزمین-کسی-دہشتگرد-کارروائی-کیلئے-استعمال-نہیں-ہونے-دینگے-عاصم-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org